چنڈی گڑھ،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش کے کچھ اضلاع کے لئے اگلے 24گھنٹوں کے لئے درمیانے خطرے والی لینڈ سلائڈنگ کاانتباہ آج جاری کیا گیا ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ خطرے والے علاقوں میں نہیں جائیں۔برف اورلینڈ سلائڈنگ مطالعہ مرکز نے کہا کہ درمیانے خطرے کا انتباہ جموں کشمیر کے بارہمولہ، کپوارہ، بادیپورا، کشتواڑ،راجوری،ڈوڈہ، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے لئے اگلے 24گھنٹے کے لئے جاری کیا ہے جولینڈ سلائڈنگ خطرے والے علاقے ہیں۔اس نے کہا کہ اسی سطح کا انتباہ ہماچل پردیش کے چمبا، لاہول اور سپیتی اضلاع کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے۔اس نے لینڈ سلائڈنگ خطرے والے علاقوں میں جانے کے خلاف لوگوں کو خبردار کیا ہے۔